Showing posts with label life lessons. Show all posts
Showing posts with label life lessons. Show all posts

لمعات. Luminaries

 لمعات

 

دنیا میں کوئی قوم کسی معاملہ میں کامیابی نہیں حاصل کر سکتی جب تک اس قوم کے ہر فرد کے دل میں اپنے مقصد کی  پاکیزگی، مسلک کی حقانیت اور نصب العین کی صداقت، ایمان کے درجہ تک نہ پہنچ چکی ہو کہ :


یقین افراد کا سر ما یہ تعمیر ملت ہے

 یه وہ قوت ہے جو صورتگر تقدیر ملت ہے


جب افراد کے یقین و ثبات کی ایسی کڑی شرط ضروری ہے تو اس قوم کے ارباب بست کشاد کے ایقان وایمان 

کو کس قدر کم اور بلند ہونا چاہیے۔ بالکل واضح ہے۔ یقین محکم کے اندروہ لرز ہ انگیز تر قوت پنہاں ہے کہ جس  سے ارادوں میں بلندی ،نگاہ میں فراخی ، قلب میں وسعت ۔ خون میں ایک نئی حرارت ، اور بازوؤں میں وہ  فولادی روح پیدا ہو جاتی ہے کہ جس کے سامنے بڑی سے بڑی مشکل آسان اور سخت سے سخت مصیبت بینچ 

نظر آتی ہے.


جب اس انگارہ خاکی میں ہوتا ہےیقیں پیدا

تو کر لیتا ہے یہ بال و پر روح الامیں پیدا


جب انسان کا دل ایمان کی ملکوتی قوتوں سے لبریز ہو جائے تو اس میں خوف و حزن کا کہیں نشان باقی نہیں رہ 

سکتا۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں بارگاہ ایزدی سے لا خوف عليهم ولا هم يحزنون کی اعلیٰ ترین سند عطا ہوتی ہے ۔ اور 

یہی ہیں جو انتم الاعلون کے تخت جلال پر جلوہ ریز ہوتے ہیں ۔

مومنے بالائے ہر بالا ترے

غیرت او برنتا بد ہمسرے


جرات و مردانگی انکا مسلک اور حق گوئی و بیا کی انکا مشرب ہوتا ہے جو دل میں ہوتا ہے، ہی زبان پر آتا ہے ۔ جو 

کہتے ہیں وہی کرتے ہیں، جسکے دشمن ہیں کھلے کھلے دشمن ہیں جس کے دوست ہیں علانیہ  دوست ہیں، نہ دشمنی کسی 

ذاتی جذبہ کے ماتحت ہے، نہ دوستی کسی اپنی غرض کے لیے۔ دشمنی اور دوستی دونوں اس بلند نصب العین 

کے لیئے ہیں جس کی صداقت انکا ایمان اور جس کا حصول اُن کی زندگی کا منتہی ہوتا ہے پہ بڑے سے بڑا لالچ انکے 

طرۂ استغناء میں خمیدگی ۔ اور نہ سخت سے سخت خطرہ انکے پائے استقلال میں لغزش پیدا کر سکتا ہے، یہ ہیں وہ 

زعمائے ملت جنکے ہاتھوں قوم کی تقدیر بنتی ہے ۔

اس کے برعکس ایک دوسری قسم کے لوگ ہوتے ہیں جنھیں نہ اپنے نصب العین کی صداقت پر یقین اور نہ اسکے حصول کے لیئے دل میں کوئی تڑپ ہوتی ہے، چند ذاتی اعراض اُنکے پیش نظر ہوتے ہیں۔ جن کی خاطر انہیں رنگ رنگ کے پردے، اورقسم کے نقاب اوڑنے پڑتے ہیں وہ کسی خاص تحریک یا مقام کے ساتھ بظاہر وابستہ داماں ہوتے ہیں اسلئے نہیں کہ اس تحریک یا مقصد سے انہیں کوئی عشق ہوتا ہے، بلکہ اسلئے کہ تقاضائے مصلحت ایسا کرنے پر انہیں مجبور کرتا ہے، ان میں نہ اتنی جرات ہوتی ہے کہ علانیہ اس سے علیحدگی اختیار کر لیں اور نہ ایسا المیان کہ دل سے اسکے ساتھ ہو جائیں ، ہر ایسے موقعہ پر جہاں ایمان اور عدم یقین کی کھلی کھلی آزمایش ہوتی ہے، اُن کی عقل حیلہ جو ایسے ایسے بہانے تراش دیتی ہے کہ جس سے وہ نتھر کر سامنے نہ آسکیں ۔

یہ ہیں وہ لوگ جو غاز تگر تقدیر ملت ہوتے ہیں !

 

مسلمان موت وحیات کی جس نازک کش مکش میں آج گرفتا ر ہے ۔ وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ایسے وقت میں ضرورت تھی کہ اُن کی تقدیر صرف پہلی قسم کے ارباب ایمان ویقین کے ہاتھوں میں ہوتی اور جسد ملت اس دوسری قسم کے ناسوروں سے پاک ہوتا لیکن حالت اس سے مختلف ہے، نزاکت وقت کا تقاضا ہے کہ ہم حقائق کا بے نقاب مشاہدہ کریں۔ اور اگر ہمارے بس میں ہو تو ان رستے ہوئے ناسوروں کا کوئی علاج سوچ لیں ۔ ورنہ واقعات سے چشم پوشی کر لینے سے فطرت اپنے مواخذہ سے نہیں چھوڑ دے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ اس حقیقت کا بیان بڑا تلخ ہے اور بہت سی پیشانیاں ایسی ہوں گی جو اس سے شکن آلود ہو جائیں گی۔

کہتا ہوں وہی بات سمجھتا ہوں جسے حق !           نے ابلہ مسجد ہوں نہ تہذیب کا فر زند

اپنے بھی خفا مجھ سے ہیں بیگانے بھی ناخوش         میں زہر ہلاہل کو کبھی کہہ نہ سکا قند !

مشکل ہے کہ اک بندہ حق بین وحق اندیش         خاشاک کے تودے کو کہے کوہ دما دند!

 

Detailed summary of Surah Al-Hujurat- In Urdu سورہ حجرات کا مفصل خلاصہ

سورہ حجرات کا مفصل خلاصہ

یہ باب بنیادی طور پر سماجی طرز عمل، آداب، اور مسلم کمیونٹی کے اندر بھائی چارے اور اتحاد کے اصولوں سے متعلق ہے۔ سورہ حجرات کا مفصل خلاصہ یہ ہے:

پیغمبر کی تعظیم اور ترتیب کو برقرار رکھنا:

سورہ کا آغاز پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تعظیم اور ان کی موجودگی میں نظم برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دینے سے ہوتا ہے۔ اس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز سے اوپر آواز اٹھانے سے گریز کرنے اور ان کے اختیارات اور مقام کا خیال رکھنے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

اتحاد اور بھائی چارہ: 

سورۃ الحجرات مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ یہ کمیونٹی کے اندر مفاہمت اور تنازعات کو حل کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ مومنوں سے تاکید کی جاتی ہے کہ وہ بدگمانی، گپ شپ اور غیبت سے بچیں، کیونکہ یہ طرز عمل اعتماد اور اتحاد کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

تصدیق کی اہمیت:

سورہ میں معلومات کو ماننے یا پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ مسلمانوں کو خبروں یا رپورٹوں کی درستگی کی توثیق کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے، خاص طور پر اگر وہ ایسے معاملات سے متعلق ہیں جو کمیونٹی کے اندر نقصان یا تقسیم کا باعث بن سکتے ہیں۔

مساوات اور انصاف:

 سورہ حجرات اسلام میں مساوات اور انصاف کے اصولوں پر زور دیتی ہے۔ یہ اس خیال کو واضح کرتا ہے کہ تمام مومنین اللہ کی نظر میں برابر ہیں، چاہے ان کی نسل، سماجی حیثیت یا پس منظر کچھ بھی ہو۔ مسلمانوں کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ اپنے معاملات میں عدل و انصاف سے کام لیں۔

حقوق کا احترام:

 سورہ میں رازداری، جائیداد اور وقار سمیت دوسروں کے حقوق کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔ یہ جاسوسی، بہتان، اور تمسخر سے منع کرتا ہے، اور مومنوں کو اپنے ساتھی مسلمانوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

اتھارٹی کی اطاعت:

 سورہ الحجرات مسلم کمیونٹی کے اندر جائز اتھارٹی شخصیات کی اطاعت کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قیادت کے عہدوں پر فائز افراد کی اطاعت کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے، بشرطیکہ وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق کام کریں۔

سماجی برتاؤ کے لیے رہنمائی:

 مجموعی طور پر سورۃ الحجرات مسلم کمیونٹی کے اندر مناسب سماجی طرز عمل اور تعامل کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ یہ باہمی احترام، اتحاد اور انصاف کی اہمیت پر زور دیتا ہے، اور مومنین کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں ان اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔


"Self-Love: Life Lessons That Will Change Your Life"

 

"Self-Love: Life Lessons That Will Change Your Life"

A Collection of Inspiring Quotes

Here are some powerful quotes from renowned individuals that highlight the importance of self-love:

  • "To love oneself is the beginning of a lifelong romance." - Oscar Wilde
  • "Love yourself first, and everything else falls into line." - Lucille Ball  
  • "You have been criticizing yourself for years, and it hasn't worked. Try approving of yourself and see what happens." - Louise L. Hay
  • "Self-love is not selfishness. It's necessary for survival." - Maya Angelou  
  • "Be yourself; everyone else is already taken." - Oscar Wilde
  • "The greatest glory in living lies not in never falling, but in rising every time we fall." - Nelson Mandela  
  • "Happiness is when what you think, what you say, and what you do are in harmony." - Mahatma Gandhi  
  • "The only person you are destined to become is the person you decide to be." - Ralph Waldo Emerson
  • "Self-love is the greatest gift you can give yourself." - Unknown
  • "The journey of self-love begins when you let go of who you think you have to be." - Yung Pueblo

These quotes offer valuable insights into the transformative power of self-love. By embracing self-acceptance, self-care, and self-compassion, you can embark on a journey of personal growth and fulfillment.

Duain

 اے میرے رب مجھے دین کی صحیح سمجھ عطاء فرما۔۔۔ سیدھا راستہ دیکھا وہ راستہ جو تیری رضا کے حصول کا ہو  ۔۔۔۔ اپنی رضا میں زندگی اور موت عطاء فر...