Showing posts with label Haya. Show all posts
Showing posts with label Haya. Show all posts

حیا, Haya

حیا



 حیا محض ایک لفظ نہیں..

پہچان ہے مسلم امت کی،
بات یہ نہیں کہ..
آپ داڑھی والے ہیں ہیں یا نہیں..
بات یہ نہیں کہ..
آپ پردے والی ہیں یا نہیں..
بات تو یہ ہے آپ حیا والے ہیں یا نہیں..؟؟
جب حیا ہوتی ہے توپردہ بھی خود ہی ہوجاتا ہے..
حیا تو وہ ہےجو..!!
آپکو آنکھوں کی خیانتوں سے بچاتی ہیں..
آپکواللّٰه کی بادشاہت میں غلط کاریوں سے شرم دلاتی ہے..
حیا والی آنکھوں کو فرشتے جانتے ہیں..
عرش پر مستوی رب العالمین جانتا ہے..
حیا تو بندہ فانی کو حیا والا بناتی ہے..
جانتے ہیں..!!
حیا والے کون ہوتے ہیں..؟؟
حیاوالےتووہ ہیں کہ..!!
ہر پل اللّٰه سےدل کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں..
لمحہ لمحہ غلط سے بچنے کی تگ و دو میں رہتے ہیں..
حیا والے تو رضائے ربی کے طالب ہوتے ہیں..
جو کبھی حیا والوں کے دل کو کوئی بھا بھی جائے..
اسلام کی حدود کو وہ پار نہیں کرتے..
یونہی سرعام وہ خود کو نیلام نہیں کرتے..
حیا والے اپنے لباس میں سوراخ کرنے سے حیا کرتے ہیں..
تنہائی میں بیٹھ کر اللّٰه سے حال دل کہتے ہیں..
حیاوالےدوسروں کےعیبوں کاچرچا کرنے سےحیاکرتے ہیں..
حیا والی لڑکیاں دوسروں کو مائل نہیں کرتیں..
وہ تو سنت فاطمہ پہ عمل پیرا ہوتی ہیں..
حیا والے لڑکے یونہی ہر کسی کی طرف مائل نہیں ہوتے..
وہ تو سنت یوسف کو اپناتے ہیں..
دوسرے کو اسلام باور کرانے سے پہلے..
اپنی نظروں کو جھکا کر عاجزی سے چلتے ہیں..
جب کبھی نگاہ اُٹھ جائے..
تو اللّٰه کے سامنے گڑگڑاتے ہیں..
حیا والوں کے کان حرام سننے سے باز رہتے ہیں..
انکی زبان زہر جیسی کڑوی نہیں ہوتی..
وہ تو متانت سے بات کرتے ہیں..
اُن کے پاؤں حیا کرتے ہیں غلط کاموں کی طرف اُٹھتے ہوئے..
حیا والے رشتوں کا پاس رکھتے ہیں..
حیا والے تو روح کے خوبصورت ہوتے ہیں..♡♡
چال رنگ ڈھنگ سے پہچانے جاتے ہیں..
حیا والے تو حیا سے پہچانے جاتے ہیں..
چلو آؤ..!!
حیا والے بنتے ہیں..
ميرا حجاب حکم ربی، میری شرم و حیا، تحفظ اور ڈھال ۔!
” ﻭَﻟَﺎ ﺗَﺒَﺮَّﺟْﻦَ ﺗَﺒَﺮُّﺝَ ﺍﻟْﺠَﺎﮨِﻠِﯿَّۃً “
مجھے مستور رہنے دو ۔۔۔
میں حکم رب پہ نازاں ہوں مجھے مسرور رہنے دو ۔۔
ردا ہے یہ تحفظ کی ، مجھے مستور رہنے دو ۔۔
نہیں محتاج میری ذات مصنوعی سہاروں کی۔۔
حیا کی پاسداری سے مثل حور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
مثل سیپ میں موتی، رب مجھے قیمتی سمجھے ۔۔
مجھے اپنی قدر افزائی پہ مغرور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
زمانے کی نظر گہنا نہ دے پاکیزگی میری ۔۔
حیا کے لعل و گہر سے مجھے پر نور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
زمانہ خلق ہے، میں ذریعہ تخلیق ٹھہری ہوں ۔۔
مجھے اس منصب تخلیق پر معمور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
میرے سر پہ جو چادر ہے میرے ایماں کا سایہ!
اسی سائے کی ٹھنڈک سے ہر اک غم دور رہنے دو۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
میں اپنے دیں پر شیدا ہوں، یہ مرا تاج ہے گویا۔۔
میرے اس دیں کی کرنوں کو میرا منشور رہنے دو۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
دعا ہے ناز کی اس امت کو غیرت دے ۔۔
میں اس امت کا مرکز ہوں مجھے غیور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو۔۔!! 🖤

Duain

 اے میرے رب مجھے دین کی صحیح سمجھ عطاء فرما۔۔۔ سیدھا راستہ دیکھا وہ راستہ جو تیری رضا کے حصول کا ہو  ۔۔۔۔ اپنی رضا میں زندگی اور موت عطاء فر...