Showing posts with label Islamic Reminder. Show all posts
Showing posts with label Islamic Reminder. Show all posts

𝔸𝕦𝕥𝕙𝕖𝕟𝕥𝕚𝕔 𝔸𝕙𝕒𝕕𝕚𝕥𝕙 𝕠𝕟 𝕥𝕙𝕖 𝕧𝕚𝕣𝕥𝕦𝕖 𝕠𝕗 𝕤𝕖𝕟𝕕𝕚𝕟𝕘 𝕓𝕝𝕖𝕤𝕤𝕚𝕟𝕘𝕤 𝕒𝕟𝕕 𝕤𝕒𝕝𝕦𝕥𝕖 𝕦𝕡𝕠𝕟 ℝ𝕒𝕤𝕠𝕠𝕝-𝔸𝕝𝕝𝕒𝕙ﷺ

 🌹✨✨🌹✨✨🌹✨✨🌹

بسم اللّه الرّحمٰن الرّحیم


السلام علیکم و رحمت الله و بركاته


𝔸𝕦𝕥𝕙𝕖𝕟𝕥𝕚𝕔 𝔸𝕙𝕒𝕕𝕚𝕥𝕙 𝕠𝕟 𝕥𝕙𝕖 𝕧𝕚𝕣𝕥𝕦𝕖 𝕠𝕗 𝕤𝕖𝕟𝕕𝕚𝕟𝕘 𝕓𝕝𝕖𝕤𝕤𝕚𝕟𝕘𝕤 𝕒𝕟𝕕 𝕤𝕒𝕝𝕦𝕥𝕖 𝕦𝕡𝕠𝕟 ℝ𝕒𝕤𝕠𝕠𝕝-𝔸𝕝𝕝𝕒𝕙ﷺ


🤍 اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا


🤍 Indeed Allah and His angels send blessings on the Rasool-Allah ﷺ O you who believe! Send your blessings on him, and salute him with all respect.* 

📕Surah Al-Ahzab (33), Aayah 56

--------------

🌴✨Rasool-Allahﷺ Said whoever send  blessing upon me Once, Allah will send him blessing upon him ten times, and will erase ten sins from him and will raise him ten degrees in Status ,

📕Sunan Nasai, Vol 2, 1298 -Hasan

--------------

🌴✨Rasool-Allahﷺ said: The person closest to me on the Day of Judgement is the one who sent the most blessings upon me.

📕Jamia Tirmidhi, , 484-Hasan

----------------

🌴✨ Rasool-Allahﷺ said: The miser is the one in whose presence I am mentioned and he does not send blessings upon me. 

📕Jamia Tirmidhi, 3546 -Sahih 

------------

🌴✨Rasool-Allahﷺ said: send blessings on me because sending blessing on me will be the cause of purity for you.

📕Al Silsilla As sahiha, 2863

-------------

🌴✨Rasool-Allahﷺ said the one in whose presence I am mentioned and he does not send blessings upon me. He has lost his way to paradise.

📕Al-Silsila-tus-Sahiha Hadees # 2953

--------------

🌴✨ Rasool-Allahﷺ said the angels will continue  send blessing for the one who send blessing on me, as long as he continues to do so, now its up to the the servant, either he reduce or increase this.*

📕Masnad Ahmed Hadees # 5715-Sahih

------------

🌴✨Rasool-Allahﷺ said: The dua is not be accepted untill you send blessings upon Prophet ﷺ

📕Al Silsilla As sahiha,  2913

------------

🌴✨One day  Rasool-Allahﷺ  came with a joyful expression on his face. and said: Jibril alaihi salam came to me and  said: ( that Allah subhanahu Said) 'O Muhammad ﷺ Will it not please you ,  that If anyone from your ummah will send  blessing upon you once , I will send blesing upon him ten times ,and If anyone from your ummah will send salam upon you  once, I will send salam upon him ten times. 

📕Sunan Nasai, Vol 2, 1298 -Hasan

-------------

🌴✨ Rasool-Allahﷺ said Jibril Alaihi Salam said ‘If you are mentioned in a person’s presence (if he hear your name) and he does not send blessings upon you he will enter Hell and Allah will send him out of his mercy . Say Ameen.’ So I said Ameen.”

📕Sahih Ibne Hibban , 915 Hasan

------------

 🌴✨Rasool-Allahﷺ said Allah has angels who travel around the earth and keep conveying to me the greetings of my Ummah.

📕Sunan Nasai,Vol 2, 1283-Sahih

------------

🌴✨ Rasool-Allahﷺ said: invoke blessings on me, for your blessings reach me wherever you may be.

📕Sunan Abu Dawud  2037-Sahih

------------

 🌴✨Rasool-Allahﷺ said: Allah subhanahu has appointed a angel near my grave , and whoever send blessings on me , that angel say Oh Muhammedﷺ , the son of so and so has been send blessings for you.

📕Al Silsilla As sahiha, 2778

-----------

 🌴✨The people asked: Ya Rasool-Allah ﷺ how can it be,  that our blessings will be submitted to you,  while your body is decayed ? RasoolAllahﷺ replied: Allah, the Exalted, has prohibited the earth, from consuming the bodies of the Prophets. 

📕Sunan Abu Dawud ,1042-Sahih

------------

🌴✨Rasool-Allahﷺsaid If any one of you greets me, Allah returns my soul to me and I respond to his greeting.

📕Sunan Abu Dawud 2036-Hasan

؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛


🌹🤍ﺍﻟـﻠَّـﻬُـﻢَّ ﺻَـﻞِّ ﻋَـﻠَـﻰ ﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ

ﻭَ ﻋَـﻠَـﻰ ﺁﻝ ِﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺻَـﻠَّـﻴْـﺖَ

ﻋَـﻠَـﻰ ﺇِﺑْـﺮَﺍﻫِـﻴـﻢَ ﻭَﻋَـﻠَـﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْـــﺮَﺍﻫِـــﻳـــﻢَ

ﺇِﻧَّـﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـــﺠِــﻴــﺪٌ.


 ﺍﻟـﻠَّـﻬُـﻢَّ ﺑَـﺎﺭِﻙْ ﻋَـﻠَـﻰ ﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ

ﻭَ ﻋَـﻠَـﻰ ﺁﻝ ِﻣُـــﺤَـــﻤَّـــﺪٍ ﻛَـﻤَـﺎ ﺑَـﺎﺭَﻛْـﺖَ

ﻋَـﻠَـﻰ ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ ﻭَﻋَـﻠَـﻰ ﺁﻝِ ﺇِﺑْــﺮَﺍﻫِــﻴــﻢَ

ﺇِﻧَّـﻚَ ﺣَـﻤِـﻴـﺪٌ ﻣَـــﺠِــﻴــﺪٌ.


✨✨✨✨✨✨✨✨✨


سلسلہ نصیحت و اصلاح

سلسلہ نصیحت و اصلاح

مرتب:-✍️

مفتی محمد حسن

اللہ تعالیٰ سے استقامت اور مستقل مزاجی کی دعا مانگیں. کیونکہ استقامت ہزار کرامتوں سے بہتر ہے. 

استقامت کا معنی:-

ایمان، اَعمالِ صالِحہ، گناہوں سے اِجتِناب پر ڈٹے رہنا اِستِقامت کہلاتا ہے۔ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اِستِقامت یہ ہے کہ ایمان ضائع نہ ہو، نیک اَعمال، مثلاً: نماز، روزہ، فرض حج، فرض زکوٰۃ ترک نہ ہوں۔ تلاوت، ذِکْر، دُرود، تسبیحات و اذکار، صَدَقات و خیرات، دوسروں کی خیر خواہی وغیرہ وغیرہ پر ہمیشگی ہو، تمام گناہوں سے بچنے کی عادت پختہ رہے۔

استِقامت کی کئ قسمیں ہیں. مثلاً ایمان پر اِستِقامت، فرض عبادات پر اِستِقامت، مستحبات یعنی عام نیکیوں پر اِستِقامت. 

استقامت ہزار کرامتوں سے بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بے پناہ اجر و ثواب کا وعدہ فرمایا گیا ہے.

چنانچہ سورہ فُصلٰت آیت 30 میں ارشاد باری تعالیٰ ہے. 

إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ۔

ترجمہ:-

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا ربّ اللہ ہے پھر وہ اسی پر ثابت قدم رہے(یعنی اللہ تعالیٰ کو راضی کرتے ہیں اور گناہوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو ناراض نہیں کرتے، تو بوقت وفات) اُن کے پاس فرشتے (یہ کہتے ہوئے) آتے ہیں کہ نہ کوئی خوف دل میں لاؤ اور نہ کسی بات کا غم کرو(بلکہ) اس جنت کی بشارت سن لو جس کا تم سے وعده کیا گیا ہے۔

اصل یہی ہے کہ جب بھی کوئی نیک عمل شروع کیا جایے تو اس پر ہمیشگی اختیار کی جائے. یہ درست نہیں کہ چند روز تک وہ نیک عمل کرتے رہیں اور پھر بعد میں چھوڑ دیں. اسوجہ سے ایک حدیث میں ارشاد ہے. 

سیدنا قاسم بن محمد رحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انھوں نے کہا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کا م وہ ہے جس پر ہمیشہ عمل کیا جائے اگرچہ وہ قلیل ہو۔

(قاسم بن محمد نے) کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جب کوئی عمل کرتیں تو اس پر ہمیشگی اختیار کرتی. 

(صحیح مسلم 1830)
استقامت حاصل کرنے کے لیے چند اعمال

🔹 کسی بھی نیکی کے کام کے آغاز پر اللہ تعالیٰ سے استقامت اختیار کرنے اور مستقل مزاج بننے کی دعا مانگنی چاہیے کہ ہمیشہ کے لئیے ایسی نیکی کے کام کی توفیق ملتی رہے. 

 🔹اس نیکی یا خیر کے کام پر ریاکاری اور فخر و تکبر سے اجتناب کرنا چاہیے. 

🔹دینی ماحول یا دینی مجالس میں شرکت کرنی چاہیے. 

🔹سستی اور غفلت آنے پر علماء کرام کے اصلاحی بیانات سننے چاہیے اگرچہ دس پندرہ منٹ کے لئے ہو تاکہ دینی جذبہ برقرار رہے. 

🔹دیندار دوست زیادہ سے زیادہ بنانے چاہیے جو زیادہ تر دین کی باتیں کرتے ہوں دنیا کے ساتھ شدید محبت نہ رکھتے ہوں.

🔹نگاہوں کی حفاظت کرنی چاہیے. بدنگاہی جیسے گناہ کی نحوست ہی یہی ہے کہ وہ نیکی کے کام میں سستی لاتی ہے. موبائل کا غلط استعمال ترک کرنا چاہیے کیونکہ یہ اعمال سے محرومی کا باعث ہے. 

🔹عزم و ہمت سے کام لینا چاہیے، شیطان اگر نیک اعمال میں سستی کا وسوسہ دل میں لائے تو کبھی بھی حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے بلکہ چست رہنا چاہیے اور نیکی کے کام میں تاخیر نہیں کرنا چاہیے. 

🔹 ہر وقت اللہ تعالیٰ سے استقامت کی دعا مانگنی چاہیے کہ ہم ایمان اور نیک اعمال پر ثابت قدم رہیں کبھی بھی نیک اعمال میں سستی نہ ہونے پائے. 

🌷مجموعہ رسائل ابن رجب حنبلی میں علامہ ابن رجب حنبلی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حق کے راستے پر استقامت و ثابت قدمی انسان کے بس میں نہیں؛ اِس لیے انسان کو ہر وقت اپنے ربّ سے استقامت و ثابت قدمی کی دعاء کرنی چاہیے،

کتنے ہی ایسے لوگ ہیں، جو نیک عمل کرنے والے ہیں، جب اُن کے اور جنت کے درمیان ایک گز (یعنی تھوڑا فاصلہ) رہ جاتا ہے، اور انسان نجات کے قریب ہوتا ہے؛ تو گناہ اور خواہشِ نفس کی لہر کا شکار ہو کر اُس میں غرق ہو جاتا ہے. اور جنت جیسے اعلی مقام سے محروم ہو جاتا ہے. 

🌻 ہر نماز کے بعد اور عام حالات میں بھی، ایمان اور نیک اعمال پر استقامت کے لیے مندرجہ ذیل دعاؤں کا اہتمام ضرور کریں. 

 ✍️ رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ھَدَیۡتَنَا وَ ھَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحْمَةً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَھَّابُ.

(سورة اٰل عمرٰن:08)

 ✍️ یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰى دِینِکَ. 

(📚سنن ترمذی 3522) 

✍️ رَبّ أَعِنِّيْ عَلَى ذِكْرِكَ، وَشُكْرِكَ، وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ. 

(📚سنن نسائی 1304)

اللہ تعالی ہم سب کو ایمان اور نیک اعمال پر استقامت نصیب فرمائے۔آمین

حیا, Haya

حیا



 حیا محض ایک لفظ نہیں..

پہچان ہے مسلم امت کی،
بات یہ نہیں کہ..
آپ داڑھی والے ہیں ہیں یا نہیں..
بات یہ نہیں کہ..
آپ پردے والی ہیں یا نہیں..
بات تو یہ ہے آپ حیا والے ہیں یا نہیں..؟؟
جب حیا ہوتی ہے توپردہ بھی خود ہی ہوجاتا ہے..
حیا تو وہ ہےجو..!!
آپکو آنکھوں کی خیانتوں سے بچاتی ہیں..
آپکواللّٰه کی بادشاہت میں غلط کاریوں سے شرم دلاتی ہے..
حیا والی آنکھوں کو فرشتے جانتے ہیں..
عرش پر مستوی رب العالمین جانتا ہے..
حیا تو بندہ فانی کو حیا والا بناتی ہے..
جانتے ہیں..!!
حیا والے کون ہوتے ہیں..؟؟
حیاوالےتووہ ہیں کہ..!!
ہر پل اللّٰه سےدل کی سلامتی کی دعا کرتے ہیں..
لمحہ لمحہ غلط سے بچنے کی تگ و دو میں رہتے ہیں..
حیا والے تو رضائے ربی کے طالب ہوتے ہیں..
جو کبھی حیا والوں کے دل کو کوئی بھا بھی جائے..
اسلام کی حدود کو وہ پار نہیں کرتے..
یونہی سرعام وہ خود کو نیلام نہیں کرتے..
حیا والے اپنے لباس میں سوراخ کرنے سے حیا کرتے ہیں..
تنہائی میں بیٹھ کر اللّٰه سے حال دل کہتے ہیں..
حیاوالےدوسروں کےعیبوں کاچرچا کرنے سےحیاکرتے ہیں..
حیا والی لڑکیاں دوسروں کو مائل نہیں کرتیں..
وہ تو سنت فاطمہ پہ عمل پیرا ہوتی ہیں..
حیا والے لڑکے یونہی ہر کسی کی طرف مائل نہیں ہوتے..
وہ تو سنت یوسف کو اپناتے ہیں..
دوسرے کو اسلام باور کرانے سے پہلے..
اپنی نظروں کو جھکا کر عاجزی سے چلتے ہیں..
جب کبھی نگاہ اُٹھ جائے..
تو اللّٰه کے سامنے گڑگڑاتے ہیں..
حیا والوں کے کان حرام سننے سے باز رہتے ہیں..
انکی زبان زہر جیسی کڑوی نہیں ہوتی..
وہ تو متانت سے بات کرتے ہیں..
اُن کے پاؤں حیا کرتے ہیں غلط کاموں کی طرف اُٹھتے ہوئے..
حیا والے رشتوں کا پاس رکھتے ہیں..
حیا والے تو روح کے خوبصورت ہوتے ہیں..♡♡
چال رنگ ڈھنگ سے پہچانے جاتے ہیں..
حیا والے تو حیا سے پہچانے جاتے ہیں..
چلو آؤ..!!
حیا والے بنتے ہیں..
ميرا حجاب حکم ربی، میری شرم و حیا، تحفظ اور ڈھال ۔!
” ﻭَﻟَﺎ ﺗَﺒَﺮَّﺟْﻦَ ﺗَﺒَﺮُّﺝَ ﺍﻟْﺠَﺎﮨِﻠِﯿَّۃً “
مجھے مستور رہنے دو ۔۔۔
میں حکم رب پہ نازاں ہوں مجھے مسرور رہنے دو ۔۔
ردا ہے یہ تحفظ کی ، مجھے مستور رہنے دو ۔۔
نہیں محتاج میری ذات مصنوعی سہاروں کی۔۔
حیا کی پاسداری سے مثل حور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
مثل سیپ میں موتی، رب مجھے قیمتی سمجھے ۔۔
مجھے اپنی قدر افزائی پہ مغرور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
زمانے کی نظر گہنا نہ دے پاکیزگی میری ۔۔
حیا کے لعل و گہر سے مجھے پر نور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
زمانہ خلق ہے، میں ذریعہ تخلیق ٹھہری ہوں ۔۔
مجھے اس منصب تخلیق پر معمور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
میرے سر پہ جو چادر ہے میرے ایماں کا سایہ!
اسی سائے کی ٹھنڈک سے ہر اک غم دور رہنے دو۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
میں اپنے دیں پر شیدا ہوں، یہ مرا تاج ہے گویا۔۔
میرے اس دیں کی کرنوں کو میرا منشور رہنے دو۔۔
مجھے مستور رہنے دو ۔۔
دعا ہے ناز کی اس امت کو غیرت دے ۔۔
میں اس امت کا مرکز ہوں مجھے غیور رہنے دو ۔۔
مجھے مستور رہنے دو۔۔!! 🖤

Duain

 اے میرے رب مجھے دین کی صحیح سمجھ عطاء فرما۔۔۔ سیدھا راستہ دیکھا وہ راستہ جو تیری رضا کے حصول کا ہو  ۔۔۔۔ اپنی رضا میں زندگی اور موت عطاء فر...